Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہازوں کو کورونا سے پاک کرنے کے لیے روبوٹس کا استعمال

ایک روبوٹ ایک چھوٹے جہاز کو 13 منٹ میں ڈس انفیکٹ کر سکتا ہے (فوٹو: روئٹرز)
فضائی سفر کی صنعت کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے سوئٹزرلینڈ میں جہازوں میں ایک ایسے روبوٹ کا تجربہ کیا جا رہا ہے جس میں وائرس کو ختم کرنے والی الٹرا وائلٹ لائٹ موجود ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں یوویا (UVeya) نامی ایک کمپنی دبئی کی دناتا نامی ایئرپورٹ سروس ہلویٹک ایئرویز کے امبریئر جیٹس میں ان روبوٹس کا تجربہ کر رہی ہے۔
ہلویٹک ایئرلائنز سوئٹرزلینڈ میں مارٹن ایبنر نامی عرب پتی شخص کی ملکیت ہے۔
یوویا کے ساتھی بانی جوڈوک ایلمیگر کا کہنا ہے کہ ’جس جہاز میں ان روبوٹس کو استعمال کیا جائے گا ان میں یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ کہیں یو وی لائٹس سے جہاز کے اندر نشستیں اور دیگر چیزوں کو نقصان نہ پہنچے۔
اس کے علاوہ جہاز کے اندر ڈس انفیکٹنٹ کا زیادہ استعمال نشستوں وغیرہ کی رنگت ختم کر سکتا ہے، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ کووڈ-19 کی موجودگی میں صفائی کے اس نظام سے لوگ ہوائی سفر سے گھبرائیں گے نہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’اس ٹیکنالوجی کو ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں 50 سال سے زائد کے عرصے سے استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ اتنی موئثر سے کہ کوئی نشان نہیں چھوڑتی۔‘
جوڈوک ایلمیگر کی ٹیم نے اس روبوٹ کے تین نمونے تیار کیے ہیں جن میں سے ایک کو سوئٹزرلینڈ میں زیورخ کے ایئرپورٹ میں آزمایا جا چکا ہے۔
اس ایئرپورٹ پر گذشتہ سال لوگوں کا آنا جانا 75 فیصد کم ہو گیا تھا۔  روبوٹ کی لائٹ جہاز کے اندر ہر چیز پر نیلے رنگ کی شعائیں بکھیر دیتی ہے۔
ایک روبوٹ ایک چھوٹے جہاز کو 13 منٹ میں ڈس انفیکٹ کر سکتا ہے۔
ہیلویٹک ایئرلائن ایک نجی کمپنی ہے جسے اب تک دیگر ایئرلائنز کی طرح زیادہ امداد کی ضرورت نہیں پڑی ہے، تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث اس کے کاروبار پر اثر پڑا ہے۔
ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ان روبوٹس کے استعمال سے بہتری آئے گی۔‘
'اگر ہمارے مسافروں، ہمارے عملے کو معلوم ہوگا کہ ہمارے جہاز محفوظ ہیں، ان میں کوئی وائرس یا بیکٹیریا نہیں ہے، تو انہیں فضائی سفر کرنے میں مدد ملے گی۔'

شیئر: