Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ممالک میں کورونا کیسز میں اضافہ، ہلاکتیں بھی بڑھ گئیں

مصر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 46 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب ممالک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ تیونس میں ایک ہی دن میں کورونا سے 31 افراد ہلاک ہوئے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق لبنان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 592 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 962 تک پہنچ گئی۔
لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں 52 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اب تک اس مہلک مرض سے 6 ہزار 286 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

تیونس میں ایک ہی دن میں 12 سو 90 کیسز کی تصدیق(فوٹو، ٹوئٹر)

تیونس میں ایک ہی روز 12 سو 90 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 31 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی۔ تیونسی وزارت صحت کے مطابق اب تک کورونا وائرس سے 8 ہزار 843  ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
مراکش میں 579 افراد کے کورونا میں متبلا ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار 674 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہی دن 7 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی۔
مراکشی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 825 ہو گئی ہے جبکہ اس مرض سے اب تک 4 لاکھ 83 ہزار 711 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
الجزائر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر 112 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

لبنان میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ کے قریب پہنچ گئی( فوٹو، ٹوئٹر)

مصری وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد کا کہنا ہے کہ  ایک ہی دن میں کورونا سے 46 افراد ہلاک ہونے کے بعد اب تک مجموعی ہلاکتیں 12 ہزار 41 ہو گئی ہیں۔
مصر میں کورونا کے 712 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 843 تک پہنچ گئے جبکہ ایک لاکھ 55 ہزار 16 افراد اب تک کورونا سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

شیئر: