Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت ، لبنان، اردن ودیگر ممالک  میں کورونا کی صورتحال

مراکش میں 8 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب ممالک میں کورونا وائرس کے کیسزمیں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مختلف ممالک کی وزارت صحت سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اردن میں کورونا کے مزید 8 ہزار 300 جبکہ لبنان میں 3 ہزار 518 کویت میں 1 ہزار 505  اور مراکش میں 464 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق اردنی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اردن میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 151 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہی دن میں 63 افراد ہلاک ہوئے جن کے بعد اب تک کورونا سے 5 ہزار 169 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

لبنان میں کورونا کیسز 4 لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کرگئے(فوٹو، ٹوئٹر)

لبنان میں کورونا کے مجموعی مریض 4 لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اب تک اس مہلک وائرس سے 5 ہزار 230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کویت میں 15 سو 5 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 893 ہو گئی ایک ہی دن میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔
مراکش میں کورونا کے مجموعی مریض 4 لاکھ 87 ہزار 750  ہو گوی جبکہ اس وائرس ے اب تک 8 ہزار 712 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
الجزائری وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے مجموعی مریض ایک لاکھ 14 ہزار 851 ہو گئے جبکہ یہ مہلک وائرس سے 3 ہزار 28 افراد کی جان لے چکا ہے۔

الجزائرمیں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار کے قریب پہنچ گئی(فوٹو، ٹوئٹر)

تیونس میں بھی کرونا کے مزید 609 افراد کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار 977 تک پہنچ گئی ۔

شیئر: