پاکستان میں جہاں پروازوں کی بندش کے باعث لاکھوں عمرہ زائرین کے سعودی عرب کے سفر سے متعلق خبر نمایاں رہی وہیں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی، مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن اور ماس ٹرانسپورٹ پر پابندی بھی اہم موضوعات رہے۔
حکومت کی جانب سے کم آمدن والے افراد کے لیے گھروں کی تعمیر و خریداری کے لیے اعلان کردہ قرضہ پروگرام میں مزید آسانیوں کا اعلان کیا گیا۔ پی آئی اے کی جانب سے سعودی عرب کے مزید شہروں کے لیے پروازوں کا معاملہ خصوصی توجہ پانے والے موضوعات کی فہرست میں شامل رہا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستانی فضائیہ کی سعودی و امریکی فضائیہ کے ساتھ مشقیںNode ID: 552886
اسی دوران سی کیٹیگری سے تعلق رکھنے والے کورونا سے زیادہ متاثر ملکوں سے آنے والے مسافروں پر یہ پابندی بھی عائد کی گئی کہ وہ خصوصی اجازت نامہ حاصل کر کے ہی پاکستان میں داخل ہو سکیں گے۔
’عمران خان جلد صحت یاب ہوں‘ شاہ سلمان اور ولی عہد کی نیک خواہشات
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ایک پیغام ارسال کیا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
پروازوں کی بندش: رمضان میں پاکستان سے لاکھوں عمرہ زائرین کا سفر کرنا مشکل
سعودی حکام کی جانب سے پاکستان سمیت 20 ممالک سے آنے والے مسافروں پر داخلے کی پابندی میں توسیع کے بعد رواں سال بھی پاکستان سے رمضان میں عمرے کے لیے جانے والے لاکھوں افراد سعودی عرب کا سفر نہیں کر سکیں گے۔
سعودی عرب نے 17 مئی تک سفری پابندیوں میں توسیع کی ہے۔ ہر سال پاکستان سے عمرہ زائرین کی بڑی تعداد سعودی عرب کا سفر کرتی ہے لیکن ایک سال سے بین الاقوامی پروازوں پر مرحلہ وار بندشوں کی وجہ سے پاکستان سے عمرہ زائرین کی تعداد خاصی محدود رہی ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے یہاں کلک کریں

پی آئی اے سعودی عرب کے مزید کن شہروں کے لیے پروازیں شروع کر رہی ہے؟
پاکستان انٹرنیشل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اپنے فضائی آپریشن کو مزید وسعت دینے کے لیے بین الاقوامی روٹس میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان عبد اللہ حفیظ کے مطابق ’پی آئی اے انتظامیہ نے پاکستان سے منافع بخش بین الاقوامی روٹس پر کام کرتے ہوئے فضائی آپریشن کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
حکام کے مطابق پی آئی اے مشرق وسطیٰ سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے نئے روٹس کے لیے فضائی آپریشن کو بڑھانے جا رہی ہے جن میں سعودی عرب کے روٹس بھی شامل ہیں۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام؟
پاکستان میں ڈالر اس وقت 21 ماہ کی کم ترین سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 9 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ ریکارڈ اضافہ ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
