Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عمران خان جلد صحت یاب ہوں‘ شاہ سلمان اور ولی عہد کی نیک خواہشات

شاہ سلمان اور ولی عہد نے علیحدہ پیغامات ارسال کیے ہیں( فوٹو سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ایک پیغام ارسال کیا ہے۔
سرکاری خر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں وائرس سے جلد صحت یابی اور مستقل صحت و تندرستی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
شاہ سلمان نے پیغام میں کہا کہ ’ہمیں آپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر ملی ہے۔ بیماری سے جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات ہیں اور یہ کہ آپ کوئی تکلیف نہ دیکھیں‘۔
ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اپنے علیحدہ پیغام میں وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی و مستقل صحت اور تندرستی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے سنیچر کو ایک ٹویٹ میں بتایا  تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔‘
وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع تھی۔

شیئر: