Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ٹھہراؤ

’مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 208.45 ریال فی گرام رہی ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
عالمی مارکیٹ کی طرح مقامی سعودی مارکیٹ میں بھی آج اتوار کو سونے کی قیمت میں ٹھہراؤ دیکھا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 208.45 ریال فی گرام رہی ہے۔
اسی طرح 21 کیرٹ کا ایک گرام 182.40 ریال رہا جبکہ 18 کیرٹ سونے کی قیمت 156.34 ریال فی گرام ہے۔
مقامی مارکیٹ میں 14 کیرٹ سونے کی بھی مانگ ہے جس کے ایک گرام کی قیمت 121.60 ریال پر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کو عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا جس سے متاثر ہوکر مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں تھیں۔
جبکہ گزشتہ ہفتہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

شیئر: