Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: 22 ممالک پر سفری پابندیوں کی مدت میں 20 اپریل تک توسیع

سفری پابندیوں کی مدت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے (فوٹو: عرب نیوز)
پاکستان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا جس کے تحت ان ممالک کی فہرست میں اضافہ کیا گیا ہے جہاں سے مسافروں کی آمد پر مکمل پابندی ہے۔
اتوار کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کٹیگری سی میں 22 ممالک شامل ہیں اور ان ممالک پر سفری پابندیوں کی مدت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔
 کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، بزازیل، زمبابوے کینیا، تنزانیہ، روانڈا، موزمبیک، چلی اور وینزویلا سمیت 22 ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او سی کی اجازت سے مشروط کی گئی ہے۔
این او سی کے بغیر کورونا کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔
ان ممالک میں موجود پاکستانی پاسپورٹ، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی بھی وطن واپس نہیں آ سکیں گے۔

کٹیگری سی میں 22 ممالک شامل ہیں اور ان ممالک پر سفری پابندیوں کی مدت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے

جبکہ کٹیگری اے کے ممالک کی تعداد کم کرکے 20 کر دی گئی۔
کٹیگری اے میں شامل آسٹریلیا، بھوٹان چین، جاپان، سعودی عرب، سنگاپور اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہے۔

شیئر: