Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ اداکار اکشے کمار بھی کورونا کا شکار،آئسولیشن میں چلے گئے

اکشے کمار نے کہا کہ وہ جلد ہی دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ فوٹو: روئٹرز
بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار بھی  کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
اتوار کو اکشے کمار نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور حفاطتی قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے خود کو فوری طور پر آئسولیٹ کر لیا ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور ضروری طبی مدد لے رہے ہیں۔
اکشے کمار نے اپنی پوسٹ میں رابطے میں رہنے والے افراد سے درخواست کی کہ وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں اور اپنا خیال رکھیں۔
اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
خیال رہے کہ انڈیا کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور حال ہی میں کئی نمایاں شخصیات میں کورونا وائرس کی تشخصیص ہوئی ہے۔
حال ہی میں بالی وڈ  اداکار عامر خان، رنبیر کپور، منوج باجپائی اور کارتک آریان بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

شیئر: