Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی فورسز منشیات کا مقابلہ ڈٹ کر کررہی ہیں: وزیر داخلہ

سعودی معاشرے کو اس آفت میں مبتلا کرنے کی سازش بدترین ہے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز منشیات کا مقابلہ ڈٹ کر کررہی ہیں، سعودی عرب کے متعلقہ اداروں نے نوے ملین سے زیادہ نشہ آور گولیوں، 7.9 ٹن سے زیادہ حشیش اور 5.5 کلو گرام کوکین کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
 وزیر داخلہ شہزادہ عبالعزیز بن سعود بن نایف نے کہا  کہ سعودی سیکیورٹی ادارے منشیات کی لعنت کا مقابلہ ڈٹ کر کررہے ہیں۔ سعودی معاشرے کو اس آفت میں مبتلا کرنے کی سازش بدترین ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ متعلقہ اداروں نے صرف تین ماہ کے دوران 90 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیوں، 7.9 ٹن حشیش اور  5.5 کلو گرام کوکین کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائیں۔ ادارے یہ مہم برادر اور دوست ممالک کے تعاون اور مسلسل یکجہتی کی بدولت چلا رہے ہیں۔ 
وزیر داخلہ نے ٹویٹ کیا کہ سعودی معاشرے میں نشہ آور اشیا سے نمٹنے کا شعور مدد گار ثابت ہورہا ہے۔ 

شیئر: