Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں پہلی بار ایک دن میں کورونا کے ایک لاکھ سے زائد نئے مریض

انڈیا میں گذشتہ سال 16 ستمبر کو کورونا کے سب سے زیادہ 97،894 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جو گذشتہ سال وبا کے پھوٹنے کے بعد سے اب تک ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
انڈیا کے ٹی وی چینل انڈیا ٹو دے کی ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی جانب سے ملک میں اتوار کو سامنے آنے والے  کورونا وائرس کے کیسز کے مجموعی اعداد و شمار کا اعلان ہونا باقی ہے۔
اس سے قبل گذشتہ سال 16 ستمبر کو کورونا کے سب سے زیادہ 97،894 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق انڈیا کے ایک کروڑ 25 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ کووڈ 19 کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد کیسز اس دن رپورٹ ہوئے ہیں جب وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں کووڈ 19 کی صورت حال اور ویکسینیشن پروگرام کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی سربراہی کی تھی۔
مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، کرناٹک، دہلی، تامل ناڈو، اترپردیش، مدھیا پردیش اور گجرات سمیت آٹھ ریاستوں میں روزانہ کی بنیاد میں بڑی تعداد میں کیسز سامنے آرہے ہیں۔

شیئر: