Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظور

رانا ثنااللہ نے کہا کہ انتقام لینے والے خود انتقام کا شکار ہوں گے (فوٹو: اے ایف پی)
لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔
پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے آمدن سےزائداثاثہ کیس میں راناثناکی ضمانت کی توثیق کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ’ مجھے منشیات کیس میں ضمانت ملی تو نیب کا دوسرا کیس ڈال دیا گیا۔ میرے خلاف ایک روپے کی بے نامی پراپرٹی نہ نکال سکے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ یکم جولائی 2019 کو میرے خلاف انتہائی گھٹیا حربہ اپنایا گیا، گودام سے 15کلو ہیروئن میرے نام پر ڈالی گئی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’کہا گیا رانا ثنا نے بیگ سے ہیروئن نکال کر دی جس کی ویڈیو بھی ہے، اس دن سے میرےاور فیملی کے اثاثے،بینک اکاؤنٹس سیل کیے ہوئے ہیں۔‘
رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف اور خواجہ آصف کو بھی عدالت سے انصاف ملے گا، انتقام لینے والے خود انتقام کا شکار ہوں گے۔

شیئر: