Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاداب خان انجری کے باعث دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے آؤٹ

جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان انجری کا شکار ہوئے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان پاؤں میں چوٹ لگنے کے باعث ایک مہینے کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں۔
وہ دورہ جنوبی افریقہ کے باقی میچز نہیں کھیل پائیں گے جبکہ وہ زمبابوے کے دورے سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔
روئٹرز نے پیر کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ  کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان کے پاؤں پر گنید لگ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ ان فٹ ہو گئے۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کے ٹخنے میں کیمونیکیٹڈ فریکچر ہوا ہے اس لیے چار ہفتے آرام کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے، پہلے ایک روز میچ میں پاکستان نے میزبان جنوبی افریقہ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے ہرا دیا تھا جبکہ اتوار کے روز ہونے والا بھی بہت سنسنی خیز رہا جس میں فخر زمان نے 193 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ تو بنا لیا تاہم پاکستان یہ میچ 17 رنز سے ہار گیا، اسی میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے شاداب خان انجری کا شکار ہوئے تھے۔

شیئر: