Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فخر زمان کے 193 رنز مگر جنوبی افریقہ کی پاکستان کو 17 رنز سے شکست

اینرچ نے ایک ہی اوور میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو آؤٹ کیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
جوہانسبرگ میں اتوار کو کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے دی۔ 
فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اپنی سینچری مکمل کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 193 رنز سکور کیے۔
پاکستان کو اننگز کے آغاز میں ہی اس وقت نقصان ہوا جب امام الحق پانچ رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کپتان بابر اعظم بھی 31 رنز بنا کر اینرچ نورتجے کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
ان کے بعد محمد رضوان بیٹنگ لائن کو سہارا دینے پہنچے لیکن وہ کوئی رن بنائے بغیر ہی اینرچ نورتجے کا شکار بنے۔ یوں اینرچ نے ایک ہی اوور دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دانش عزیز بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور وہ بھی اینرچ کے ہاتھوں پولین لوٹ گئے۔ شاداب خان بھی 13 رنز ہی سکور کر سکے۔ آصف علی بھی 19 رنز بنانے کے بعد اینڈال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
فہیم اشرف اور شاہین آفریدی کوئی کارکردگی دکھائے بغیر پولین لوٹ گئے۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 342 رنز کا ہدف دیا۔
پروٹیز کی جانب سے ایڈن مارکرم اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا عمدہ آغاز کیا۔ دونوں کے درمیان 55 رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد فہیم اشرف نے ایڈن مارکرم کو آؤٹ کر دیا۔
ڈی کاک نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ حارث رؤف کی گیند پر پولین لوٹ گئے۔ ان کے بعد  راس وان درڈیوسن نے بھی بہترین کارکردگی دکھائی، تاہم وہ محمد حسنین کا شکار بنے۔
کپتان ٹیمبا باووما نے بھی بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور 92 رنز بنائے لیکن حارث رؤف نے انہیں سینچری بنانے سے قبل ہی آؤٹ کر دیا۔ ان کے بعد ہینرچ کلاسن آئے لیکن وہ 11 رنز سکور کرنے کے بعد شاہین آفریدی کے ہاتھوں ڈھیر ہوگئے۔

کپتان بابر اعظم بھی 31 رنز بنا کر اینرچ نورتجے کی گیند پر آؤٹ ہوگئے (فوٹو: اے ایف پی)

اینڈائل بھی تین رنز بنا پائے تھے کہ حارث رؤف نے انہیں بھی آؤٹ کر دیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آج کے میچ میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی گلابی رنگ کے کپڑے پہن کر کھیل رہے ہیں جس کا مقصد چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔
آج کی فتح سے پاکستان 2013-14 کے دورے کی تاریخ دہراتے ہوئے سیریز اپنے نام کر سکتا ہے لیکن جنوبی افریقہ کی جانب سے سخت مقابلے کی توقع ہے۔
پہلے میچ میں دونوں ٹیموں کی کمزوریاں بھی کھل کر سامنے آئیں۔ جنوبی افریقن ٹیم کو جہاں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کا مسئلہ درپیش ہے، وہی پاکستان کو اپنی مڈل آرڈر بیٹنگ اور آخری اوورز میں ڈیتھ بولنگ نہ ہونے جیسی پریشانیوں کا سامنا ہے۔

حارث رؤف نے کپتان ٹیمبا باووما کو سینچری بنانے سے قبل ہی آؤٹ کر دیا (فوٹو: اے ایف پی)

آج کے میچ میں دونوں ٹیموں کے سکواڈز یہ ہیں۔
پاکستان: امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، دانش عزیز، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔
جنوبی افریقہ: ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کاک، راسی وان ڈر ڈوسن، ٹیمبا باووما (کپتان)، ڈیوڈ ملر، ہینرچ کلاسین، آندیلے فیلکوائیو، کگیسو ربادا، تبریز شمسی، اینرک نورکیہ، لنگی نگدی۔
پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور کپتان بابر اعظم کا یہ فیصلہ اس وقت درست بھی ثابت ہوا، جب 55 رنز پر پروٹیز کے چار کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔
لیکن اس کے بعد راسی وان ڈر ڈوسن اور ڈیوڈ ملر نے ٹیم کی ڈوبتی نیا کو سہارا دیا اور سکور 273 تک پہنچایا۔

پروٹیز کی جانب سے ایڈن مارکرم اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا عمدہ آغاز کیا (فوٹو: اے ایف پی)

راسی وان ڈر ڈوسن 123 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیوڈ ملر 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
274 رنز کے ہدف میں پاکستان کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا فخر زمان صرف آٹھ رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے لیکن اس کے بعد گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم نے پروٹیز کے بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور شاندار سینچری سکور کی۔ ان کی امام الحق کے ساتھ 177 رنز کی شراکت داری بھی بنی۔
ایک مرحلے میں جب پاکستان فتح کی جانب سے آسانی سے بڑھتا نظر آ رہا تھا لیکن پھر اینرک نورکیہ کے شاندار سپیل نے بیٹنگ لائن کو اڑا کر رکھ دیا اور 203 رنز پر پاکستان کی پانچ وکٹیں گر گئیں۔
اس کے بعد محمد رضوان اور شاداب خان نے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا اور فہیم اشرف نے میچ کی آخری گیند پر پانسہ پاکستان کے حق میں پلٹ دیا۔

شیئر: