Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیملی وزٹ ویزہ ختم ہونے پر کیا کرنا چاہیے؟

’مصروفیت کے باعث پتہ ہی نہیں چلا کہ فیملی ویزہ ختم ہوگیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
فیملی وزٹ ویزے پر آنے والوں کا ویزہ ختم ہونے پر کیا کرنا چاہئے؟
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ایک غیر ملکی نے ابشر کے اکاؤنٹ پر سوال کیا ہے کہ ’میری فیملی وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئی ہوئی ہے‘۔
’مصروفیت کے باعث معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کا ویزہ کب ختم ہو رہا ہے، بعد میں پتہ چلا کہ فیملی کا ویزہ ختم ہوچکا ہے اور وہ ابھی تک ملک میں مقیم ہیں‘۔
’ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہئے، اپنی فیملی کے ویزے کی توسیع کا طریقہ کیا ہوگا‘۔
اس پر ابشر انتظامیہ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ابشر سروس میں اپنے کیس کا اندراج کرانا ضروری ہے‘۔
’ابشر سروس میں لاگ ان ہوں، مائی سروس کے آپشن میں جائیں، وہاں سے جنرل سروس کو کلک کریں، پھر الرسائل و الطلبات میں محکمہ جوازات کو سلیکٹ کریں‘۔
’اپنا معاملہ تفصیل لکھیں اور ضروری دستاویزات منسلک کرکے درخواست ارسال کریں‘۔
’متعلقہ محکمہ آپ کو آگے کی کارروائی کے متعلق آگاہ کرے گا‘۔

شیئر: