Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز 900 سے تجاوز کر گئے، 9 اموات

جمعرات کو شفایاب افراد کی تعداد 469 رہی- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے- جمعرات کو نئے  کیسز 902 رہے جبکہ 9 اموات واقع ہوئیں- اسی طرح کووڈ سے شفایاب افراد کی تعداد 469 رہی-
سبق اور اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے جمعرات کو اعلامیہ  جاری کیا ہے کہ کورونا کے نئے کیسز 902 سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار  854 تک جاپہنچی ہے- 9 اموات کے بعد اب کل تعداد 6728 ہوگئی ہے- اسی طرح 469 افراد کووڈ 19 سے صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح شفا پانے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار 658  ہوچکی ہے-

ریاض میں کورونا کے 402 نئے کیسز سامنے آئے ہیں- (فوٹو ایس پی اے)

جمعرات کو کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ریاض میں (402) ریکارڈ کیے گئے- جس کے بعد مکہ مکرمہ 163، منطقہ شرقیہ 155، منطقہ عسیر، 36، مدینہ منورہ 26، قصیم، حائل اور جازان میں 21، 21، تبوک میں 17، نجران اور حدود شمالیہ میں 12، 12، الجوف میں 9 اور الباحہ میں 7 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں-
وزارت صحت کے مطابق کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد 7468 ہے جبکہ انتہائی تشویشناک صورتحال کے مریض 874 ہیں-
وزارت صحت نے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کا اہتمام کریں اور صحتی ایپ پر خود کو رجسٹر کرائیں جبکہ باہر جاتے وقت ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی ضرور کریں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: