Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: المونیم فیکٹری اپنے نام سےکھلوانے والے سعودی کی تشہیر

ملزمان کو مملکت سے بے دخل کرنے کا بھی حکم صادر کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت تجارت نے دو غیرملکیوں کو اپنے نام سے المونیم فیکٹری کھلوانے والے سعودی شہری کی مقامی ذرائع ابلاغ میں تشہیر کردی- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت نے اردن کے ان دو شہریوں مراد الصمادی اور حسام الصمادی کی بھی تشہیر کرائی جو سعودی شہری فادی الحوشان کے نام سے المونیم کی فیکٹری چلا رہے تھے- 
سعودی شہری نے اردنی شہریوں سے پہلے سال ماہانہ تین ہزار ریال اور دوسرے سال ماہانہ پانچ ہزار ریال وصول کیے تھے- سعودی شہری  اپنے نام سے غیرملکیوں کو کاروبار کی اجازت ماہانہ یا سالانہ معاوضے کی بنیاد پر دیتے ہیں- سعودی حکومت اس رواج کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے قانونی، سماجی، ابلاغی اور عملی اقدامات کررہی ہے- 
ریاض فوجداری کی عدالت نے قانون تجارت کی خلاف ورزی پر سعودی اور اردنی شہریوں پر ڈیڑھ لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جبکہ فیکٹری بند کرنے، کاروبار ختم کرنے اور لائسنس منسوخ کرنے کے احکام بھی جاری کیے-  عدالت نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ ملزمان سے زکوٖۃ، فیس اور ٹیکس بھی وصول کیا جائے- عدالت نے اردنی شہریوں کو سعودی عرب سے بے دخل کرنے اور آئندہ کے لیے بلیک لسٹ کرنے کا بھی حکم دے دیا-
 

شیئر: