Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور رابغ میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

رابغ میں 34.5 کلو گرام اور جدہ میں 211.2 کلو گرام ہیروئن ضبط کی گئی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جدہ اور رابغ میں کوسٹ گارڈ اور سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ رابغ اور جدہ میں بری اور بحری سیکیورٹی دستوں نے 245.7 کلو گرام ہیروئن کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ رابغ میں 34.5 کلو گرام اور جدہ میں 211.2 کلو گرام ہیروئن  ضبط کی گئی ہے۔ 
کرنل القرینی کا کہنا تھا کہ ضبط شدہ ہیروئن متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی جبکہ اسمگلروں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی۔ 
انہوں نے کہا کہ سرحدی محافظ سمگلنگ کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس حوالے سے پیشہ ورانہ استعداد سے کام لے رہے ہیں۔
وطن عزیز کے نوجوانوں اور ملک کے قومی وسائل کو زک پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کو نشہ آور اشیا پھیلانے سے روکتے رہیں گے۔ 

شیئر: