Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سعودی عرب آمد، عمرہ ادا کیا

عمرے کی ادائیگی کے بعد چیئرمین سینیٹ مدینہ منورہ پہنچ گئے( فوٹو اردونیوز)
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔ جمعے کی شب انہوں نے عمرہ ادا کیا جس کے بعد سنیچر کی شام  مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے مسجد نبوی میں حاضر ی دی اور نوافل ادا کیے۔

جدہ پہنچے تو قونصل جنرل خالد مجید اور دیگر حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔(فوٹو اردونیوز)

چیئرمین سینیٹ عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ سے حرمین ٹرین کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ نوافل کی ادائیگی اور روضہ رسول پر حاضری کے بعد پیر کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔
قبل ازیں چیئر مین سینٹ سات رکنی سینیٹ کے وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے تو قونصل جنرل خالد مجید، سعودی مجلس شوری کے نمائندے، چیف آف رائل پروٹوکول اور دیگر حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔

شیئر: