Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کی پہلی خوراک لینے والا وائرس سے کب تک محفوظ؟

پہلی خوراک سے وائرس لگنے کے حوالے سے تحفظ حاصل  ہوتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کورونا ویکسین سے متعلق پانچ اہم سوالات کے جواب دیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے ویکسین کی دوسری خوراک کی تاریخیں ملتوی کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ’یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلی خوراک بڑے پیمانے پر دی جائے اور دوسری خوراک کی تاریخیں فی الوقت ملتوی کی جائیں کیونکہ ویکسینوں کی درآمد سے متعلق پوری دنیا مشکل میں ہے۔‘
’ہماری کوشش یہ ہے کہ معاشرے کے تمام افراد یا کم از کم ان لوگوں کو جنہیں وائرس لگنے کا خطرہ زیادہ ہے انہیں پہلی خوراک دے کر ممکنہ حد تک محفوظ کرلیا جائے۔‘

زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پہلی خوراک دینا چاہتے ہیں (فوٹو: العربیہ)

پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان مقررہ دورانیے کو نظر انداز کرنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پہلی خوراک سے وائرس لگنے کے حوالے سے جو تحفظ حاصل ہوتا ہے وہ کئی ماہ تک چلتا ہے۔ یہ بات معتبر ماہرین نے اپنے جائزوں میں بتائی ہے۔ 
دوسری خوراک کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ’اس سلسلے میں متعلقہ قومی کمیٹیوں کی سفارشات کا لحاظ کیا جائے گا۔ دوم معاشرے میں کتنے لوگوں کو پہلی خوراک دی جاسکتی ہے اور ہمارے یہاں کیا سہولت ہے اسے بنیاد بنایا جائے گا۔‘
اس سوال پر کہ دوسری خوراک کی تاریخیں خودکار سسٹم کے تحت کب متعین ہوں گی؟  

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ’دوسری خوراک کی تاریخ کا تعین خودکار سسٹم کے تحت ہوگا‘ (فوٹو: عرب نیوز)

ترجمان نے کہا کہ ’اس حوالے سے کسی بھی شخص کو اضافی کارروائی کی ضرورت نہیں تاریخوں کا تعین خودکار سسٹم کے تحت ہی ہوگا۔ ‘
ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا تاخیر کے ساتھ دوسری خوراک لینے کی صورت میں دوسری خوراک موثر ہوگی؟
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پہلی خوراک کے بعد وائرس لگنے سے تحفظ مل جاتا ہے، جہاں تک دوسری خوراک کا تعلق ہے تو وہ پہلی خوراک سے پیدا ہونے والے اثرات کو تقویت پہنچانے کے لیے لگائی جاتی ہے۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: