Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے پانچ مشورے

 وزارت صحت خصوصی صحت آگہی مہم چلا ئے ہوئے ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے رمضان  کے دوران ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے پانچ مشورے جاری  کیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  وزارت صحت نے خصوصی صحت آگہی مہم ’عش بصحۃ‘ (صحت کے ساتھ جیو) چلا ئے ہوئے ہے۔
وزارت صحت کا کہنما ہے کہ روزہ رکھنے سے قبل معالج سے ملیں اور اس سے دریافت کریں کہ  کیا آپ روزے رکھ سکتے ہیں۔ 
تراویح پڑھتے ہی ہائی بلڈ پریشر کی دوا لیں تاکہ آپ کا جسم اس وقت تک مطلوبہ مقدار میں سیال مادہ حاصل کرچکا ہو۔ اگر دوا لینا بھول جائیں تو اگلے روز خوراک ڈبل نہ کریں۔
نمکیات کا استعمال کم سے کم کریں کیونکہ نمکیات کے استعمال سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔ 
لو فیٹ والے دودھ کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیے کیونکہ اس میں بلڈ پریشر کی تخفیف میں معاون عناصر شامل ہوتے ہیں۔
علاوہ ازیں امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر خالد النمر نے کہا ہے کہ رمضان میں افطار کے وقت بلڈ پریشر کی دوا نہ لی جائے۔  
ڈٓاکٹر النمر نے بلڈ پریشر کے مریضوں کو مشورہ دیا کہ وہ دوا تراویح کے بعد لیں۔ بلڈ پریشر کے دائمی مریض دوا ہر روز لیں۔ ضرورت پڑنے پر دوا لینے کا طریقہ کار اختیار نہ کریں۔ 

شیئر: