Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز دوسرے دن بھی 900 سے زیادہ

اب تک چار لاکھ  ایک ہزار157 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں بدھ 14 اپریل کو کورونا کے نئے کیسز دوسرے دن بھی 900 سے زیادہ سامنے آئے ہیں اور ایکٹیو کیسز نو ہزار کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مملکت میں کورونا کے یومیہ نئے کیسز سو سے بھی کم آ رہے تھے۔ سات ماہ بعد اب نئے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 929 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 806 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید آٹھ مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 781 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد آٹھ ہزار 935 ہو گئی ہے، جن میں سے 986 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 443 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 172 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید آٹھ مریض چل بسے(فوٹو ایس پی اے)

شرقیہ ریجن میں 130، مدینہ ریجن میں 30، عسیر ریجن میں 26،  تبوک ریجن میں 24 ، جازان ریجن میں 22، حائل ریجن میں 22، القصیم ریجن میں 21، الحدود الشمالیہ ریجن میں 11، نجران ریجن میں 11،  ،الباحہ ریجن میں 11 جبکہ الجوف ریجن میں چھ  مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ  ایک ہزار157 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 85 ہزار 441 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
   وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: