Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی طلبہ کے لیے رحمت للعالمین سکالرشپ پروگرام کا آغاز

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ سکالرشپس میریٹ پر دیے جائیں گے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے طلبہ کے لیے رحمت للعالمین سکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد میں رحمت للعالمین سکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ سکالرشپس میرٹ پر دیے جائیں گے اور یہ پورے پاکستان کے طلبہ لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تین لاکھ سکالر شپس دے گی جبکہ ہر سال پانچ اعشاریہ پانچ ارب سکالرشپس پروگرام کے لیے خرچ کرے گی۔
وزیراعظم کے مطابق نظام تعلیم میں اصلاحات کی جامع پالیسی کے ضمن میں حکومت رحمت للعالمین سکالرشپ پروگرام کے تحت ملک بھر میں کم آمدنی والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو سکالرشپس دے گی۔
 وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق رحمت للعالمین سکالرشپ پروگرام ایک قومی پروگرام ہے جس کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے وفاقی سطح پر کم آمدنی والے گھرانوں کے طلبہ کو انڈرگریجویٹ تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لیے آغاز کیا جا رہا ہے۔
اس پروگرام کے لیے 27 اعشاریہ 93 بلین روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے جو اگلے پانچ برسوں میں استعمال ہوگا۔ 
قومی سطح پر رحمت للعالمین سکالرشپ پروگرام کے علاوہ، صوبے بھی صوبائی سطح پر رحمت للعالمین سکالرشپ پروگرام شروع کریں گے۔ پنجاب میں اس پروگرام کے لیے منظور شدہ بجٹ سالانہ ایک ارب روپے ہے۔
رحمت للعالمین سکالرشپ پروگرام صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی پیش کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا کے لیے کل بجٹ 427 ملین روپے ہے۔
اس میں موجودہ سکالرشپ پروگراموں کو شامل کیا جائے گا جن پر پہلے سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔

شیئر: