Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان افطاری پروگرام،  انڈیا میں اشیائے خورونوش کی تقسیم

سعودی سفارتخانے کے تحت افطاری پیکیٹس تقسیم کیے گئے (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوۃ و رہنمائی کی جانب سے انڈیا میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے افطاری پروگرام کا آغاز دیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نیودہلی میں سعودی عرب کے سفارتخانے میں شاہ سلمان افطاری پروگرام کے حوالے سے پیکٹس پہنچ گئے جنہیں تقسیم کرن کے لیے سفارتخانے کی امور اسلامی ڈیسک کے اہلکار تعاون کررہے ہیں۔
امسال شاہ سلمان بن عبدالعزیز افطاری افطاری پروگرام کے تحت انڈیا کی مختلف ریاستوں اور علاقوں میں 80 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں یہ امدادی اشیا تقسیم کی جائیں گی۔

افطاری پروگرام سے انڈیا میں 80 ہزار خاندان مستفیض ہونگے(فوٹو، ایس پی اے)

نیو دہلی میں سعودی سفارت خانے میں متعین اہلکار بدر العنزی نے بتایا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز افطاری پروگرام کی براہ راست نگرانی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کررہے ہیں جبکہ بھارت میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر سعود الساطی نے یہاں موجود مختلف یونیورسٹیز اور معروف اسلامی تنظیموں سے بھی رابطہ کیا تاکہ وسیع پیمانے پر ضرورت مند خاندانوں میں افطاری پیکیٹس تقسیم کیے جاسکیں ۔
افطاری پیکٹس کی تقسیم مہم کے حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہترین خدمت ہے خاص کرماہ مبارک میں ۔ سعودی عرب کی جانب سے دنیا بھر کےمسلمانوں کے لیے وقتا فوقتا کی جانے والی کوششوں کو بھی ہندوستانی مسلمانوں نے سراہا۔
خیال رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت دنیا بھر میں ضرورت مندوں کی امداد کا کام سارا سال جاری رہتا ہے جس میں لوگوں کو ادویات ، کپڑے، اشیائے خورونوش اور طلبا کے لیے ان علاقوں میں درسی کتب کی فراہمی کے علاوہ ایسے علاقے جہاں پنے کے پانی کی قلت ہے وہاں کنووں کی کھدائی کا خصوصی اہتمام کیاجاتا ہے۔

شاہ سلمان امدادی مرکز دنیا بھر میں ضرورتمندوں کی امداد میں پیش پیش ہے

ماہ رمضان میں مرکز کی جانب سے افطاری پروگرام کے عنوان سے راشن پیکیٹس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں تاکہ مسحق خاندان آرام سے ماہ صیام میں آرام سے روزہ رکھ سکیں۔

شیئر: