Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: بلدیہ کے تفتیشی دورے، خلاف ورزیوں پر 31 چالان

بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف مارکیٹوں کے 164دورے کیے(فوٹو، سبق)
سعودی درالحکومت ریاض میں ریجنل بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مارکیٹوں کے 164 تفتیشی دورے کیے جن میں 31 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ریاض ریجن کی الشائر ڈسٹرکٹ کی بلدیہ کی ٹیموں نے گزشتہ ہفتے اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی دکانوں، مارکیٹوں اور ہوٹلوں کے 164 دورے کیے۔

بلدیاتی ٹیموں نے 65 کلو گرام غیر معیاری اشیائے خورونوش ضبط کیں(فوٹو، سبق )

البشائربلدیہ کے ڈائریکٹرخالد الوادعی کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جاتی۔ خلاف ورزی کے مرتکب پرفوری جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔
بلدیہ کی ٹیموں نے تفتیش کے دوران 65 کلوگرام غیر معیاری اشیائے خورونوش جن میں خراب گوشت ، پھل اور سبزیاں شامل تھیں ضبط کرکے انہیں تلف کردیا۔
ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں کوخصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں جن کے تحت وہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیں تاکہ سماجی فاصلے کے اصول پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے مملکت کے تمام شہروں اور قصبوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے جن میں مارکیٹوں اور عوامی مقامات پرسماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے جبکہ عوامی مقامات پرماسک استعمال نہ کرنا بھی خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے جس پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوتا ہے۔

کورونا سے بچاو کےلیے ایس اوپیز پرعمل نہ کرنا سنگین خلاف ورزی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

دکانوں یا کمرشل مقامات پر آنے والوں کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے والے آلات اور سینیٹائزر نہ رکھنا بھی قانون شکنی کے زمرے شامل ہے۔

شیئر: