Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے پانچ بیلسٹک میزائل اور چار ڈرونز تباہ کر دیے

جازان کو نشانہ بنانے کے لیے بارودی ڈرون بھیجا گیا تھا( فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد نے بدھ  کی رات سعودی عرب کی طرف ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے حملے ناکام بنائے ہیں۔
عرب اتحاد نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی طرف داغے جانے والے پانچ بیلسٹک میزائل اور چار بارودری ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سعودی پریس ایجنسی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’حملوں کے اہداف میں جازان یونیورسٹی سمیت دوسرے شہری مقامات شامل تھے، جو بین الاقوامی انسانی قانون کے زیر حفاظت ہوتے ہیں۔‘
انہوں نے حملوں کے حوالے سے کہا کہ یہ یمن کے گورنریٹ صعدہ سے کیے گئے تھے۔
جازان کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے بارودی ڈرونز کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ’یہ حملے یمن میں موجود حوثیوں کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی منظم اور دانستہ کوششوں کا تسلسل ہے‘۔
عرب اتحاد نے مزید کہا کہ ’بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق عام شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں‘۔

شیئر: