Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلی کاپٹر مریخ پر جانے کے لیے تیار

انجنیوٹی مارس ہیلی کاپٹر کا مقصد اپنی تکنیکی صلاحیت دکھانا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
کسی دوسرے سیارے پر جانے والی پہلی کنٹرولڈ پرواز کے ساتھ امریکی خلائی ادارہ ناسا پیر کو تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ناسا نے اپنے 'انجنیوٹی مارس ہیلی کاپٹر' کو 11 اپریل کو مریخ پر بھیجنے کا ادارہ کیا تھا، تاہم ٹیسٹ کے دوران اس کے سافٹ ویئر میں خرابی کے باعث اسے مقررہ وقت پر نہ پھیجا جا سکا۔
چار پاؤنڈ یا تقریباً دو کلوگرام کا یہ ڈرون 18 فروری کو مریخ تک جا چکا ہے لیکن پرسیورنس نامی روور ڈیوائس کے ساتھ۔ پرسیورنس کا مقصد یہ پتا لگانا تھا کہ آیا مریخ پر کوئی زندگی پائی جاتی ہے یا نہیں۔
اس کے برعکس انجنیوٹی مارس ہیلی کاپٹر کا مقصد اپنی تکنیکی صلاحیت دکھانا ہے۔
تاہم امید کی جارہی ہے کہ انجنیوٹی مستقبل میں اجرامِ فلکی کی مزید تلاش کو بہتر بنائے گا۔ یہ اس لیے کہ انجنیوٹی ہیلی کاپٹر کی رفتار تیز ہے اور وہ وہاں تک جا سکتا ہے جہاں روورز نہیں پہنچ سکتے۔
اس پرواز میں مشکلات متوقع ہیں کیونکہ مریخ پر ہوا بہت کم ہوتی ہے، جو کہ کرہ ارض پر ہوا کے دباؤ کا ایک فیصد بھی نہیں بنتی۔
ہوا میں کمی کے باعث ہیلی کاپٹر کو اُڑان میں رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔
انجنیوٹی پراجیکٹ مینیجر میمی آنگ کا کہنا ہے کہ ’اگر یہ پرواز کامیاب رہتی ہے تو ناسا چار دنوں کے اندر اندر ایک اور پرواز مریخ پر بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’ناسا اس ہیلی کاپٹر کو 16 فٹ یا پانچ میٹر پر اور چھ سیکنڈز تک ہوا میں رکھے گا، یہ 30 سیکنڈ تک گھومے گا اور پھر اسے لینڈ کروا لیا جائے گا۔ مریخ پر اس کے وقت کا انحصار اس کی لینڈنگ پر ہے۔‘
انجنیوٹی کو اس طرح بنایا گیا ہے کہ وہ اڑتے ہوئے تصاویر لے سکتا ہے۔ اس کی مدد سے اس فلائٹ میں مریخ کی تصاویر بھی لی جائیں گی۔

شیئر: