Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: مائیکروسافٹ کا مصنوعی ذہانت میں 17.5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

مائیکروسافٹ کی سی ای او ستیا نڈیلا نے کہا اس اقدام کے تحت مائیکروسافٹ انڈیا میں 17.5 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔ (فوٹو: روئٹرز)
مائیکروسافٹ نے منگل کو مصنوعی ذہانت میں تقریباً 23 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، جس میں سے زیادہ تر رقم انڈیا کے لیے مختص ہے۔
مائیکروسافٹ کی سی ای او ستیا نڈیلا نے کہا اس اقدام کے تحت مائیکروسافٹ انڈیا میں 17.5 ارب ڈالر خرچ کرے گی، جو ایشیا میں اس کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے، تاکہ ملک میں مصنوعی ذہانت کا انفراسٹرکچر تیار کیا جا سکے۔
یہ سرمایہ کاری اس 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے علاوہ ہے جو رواں سال کے اوائل میں اعلان کی گئی تھی۔ اس سرمایہ کاری سے مائیکرو سافٹ کو انڈیا میں سب سے بڑی ’کلاؤڈ پریزنس‘ حاصل ہوگی اور اس کا نیا ڈیٹا سینٹر 2026 کے وسط میں فعال ہوگا۔
اس سال مائیکروسافٹ نے دنیا بھر میں بھاری سرمایہ کاری کا عہد کیا ہے، کیونکہ کمپنی  اے آئی ورک لوڈز کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے مزید کلاؤڈ کمپیوٹنگ صلاحیت حاصل کرنے اور ایمیزون اور گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ جیسے حریفوں کے ساتھ بہتر مقابلہ کرنے کی دوڑ میں ہے۔
اس سے قبل منگل کو مائیکروسافٹ نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ دو سالوں میں کینیڈا میں 7.5 ارب کینیڈین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی۔
کمپنی نے کہا کہ اس سرمایہ کاری کے تحت نئی کلاؤڈ صلاحیت 2026 کے دوسرے نصف میں آن لائن آنا شروع ہو جائے گی، اور اس کا اندازہ ہے کہ 2023 سے 2027 کے درمیان کینیڈا میں اس کی مجموعی سرمایہ کاری 19 ارب کینیڈین ڈالر ہوگی۔

شیئر: