Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 970 نئے کسیز، ریاض ریجن میں سب سے زیادہ مریض

سات ماہ بعد اب نئے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پیر 19 اپریل کو بھی کورونا کے نئے کیسز 900 سے زیادہ سامنے آئے ہیں اور ایکٹیو کیسز نو ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مملکت میں کورونا کے یومیہ نئے کیسز سو سے بھی کم آ رہے تھے۔ سات ماہ بعد اب نئے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 970 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 896 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 11 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 834 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 508 ہو گئی ہے، جن میں سے  ایک ہزار 87 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 438 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 227 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘

اب تک چار لاکھ 5 ہزار 940 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو ایس پی اے)

شرقیہ ریجن میں 131، مدینہ ریجن میں 37،عسیر ریجن میں 28، حائل ریجن میں 25، جازان ریجن میں 22، تبوک ریجن میں 19، القصیم ریجن میں 14، الحدود الشمالیہ ریجن میں 14، نجران ریجن میں 8، الجوف ریجن میں 4 جبکہ الباحہ ریجن میں 3  مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 5 ہزار 940 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 89 ہزار 598 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: