Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز دوسرے دن بھی ایک ہزار سے زیادہ

نئے کیسز میں 55 فیصد خواتین شامل ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں بدھ 21 اپریل کودوسرے دن بھی کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے زیادہ سامنے آئے ہیں اور ایکٹیو کیسز نو ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔
نئے کیسز میں 55 فیصد خواتین شامل ہیں۔ پچھلے سال اگست کے بعد اب یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 28 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 824 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 12 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چھ  ہزار 858 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار818 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 145 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 431 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 220 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘

سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

شرقیہ ریجن میں 157، مدینہ ریجن میں 45،عسیر ریجن میں 45، جازان ریجن میں 30، تبوک ریجن میں 25، القصیم ریجن میں 22، الحدود الشمالیہ ریجن میں 14، نجران ریجن میں13، حائل ریجن میں 11، الجوف ریجن میں 10 جبکہ الباحہ ریجن میں 5 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 8 ہزار 38 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 91 ہزار 362 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: