Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں کورونا ویکسین لگوانے کے لیے کیا احتیاط کی جائے؟

ویکسین کے خواہشمند کھانے پینے کے سلسلے میں احتیاط کریں- (فوٹو اے ایف پی)
مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی اچھی خاصی تعداد رمضان کے دوران کورونا ویکسین لگوانے میں دلچسپی ظاہر کررہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا رمضان میں ویکسین  لی جاسکتی ہے۔ کیا اس حوالے سے کوئی پابندی یا احتیاط تو ضروری نہیں۔ 
الرجل میگزین نے اس سوال کا جواب ماہرین صحت سے دریافت کرکے پیش کیا ہے۔
ماہرین صحت کہتے ہیں کہ ویکسین کے خواہشمند افراد کو کھانے پینے کے سلسلے میں کئی پابندیوں کا خیال رکھنا ہوگا ۔
رمضان میں ویکسین لینے کے لیے جسم کو تروتازہ رکھنا ہوگا۔ روزہ دار یہ ہدف افطار اور سحری کے دوران پانی اور سیال غذائیں استعمال کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ خصوصا پھلوں کا رس  سوپ، جڑی بوٹی والی چائے، سبز چائے، ادرک اور دارچینی استعمال کریں- ان سے جسم تروتازہ رہتا ہے۔ کورونا ویکسین لینے والے کے لیے مدافعتی نظام بہتر بنانے میں ان کا کردار بڑا اہم ہے۔ 
ماہرین کا کہنا ہے  کہ  پانی ترجیحی بنیادوں پر استعمال کریں۔ خواتین روزانہ کم از کم دو لٹر اور مرد  تین لٹر پانی ضرور پئیں۔ دھوپ میں نکلنے کی صورت میں پانی کی مقدار بڑھا دیں۔ 
سبزیاں، پھل اور ہلدی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ ان سب سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ کورونا ویکسین لینے سے قبل ان اشیا کے استعمال سے روزے دار کا جسم ویکسین کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: