Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو بیشتر علاقوں میں موسم غیر مستحکم رہنے کا امکان

کئی علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔( فوٹو عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات 22 اپریل کے حوالے سے مملکت بھر میں موسمی تبدیلیوں کے بارے میں  پیشگوئی جاری کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کو سعودی عرب کے بیشترعلاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔ جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں گرد آلود تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بھی امکانات ہیں۔ 
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، حائل اور حدود شمالیہ ریجنوں کے متعدد مقامات بھی جمعرات کو غیر مستحکم موسم کی زد میں رہیں گے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ  جمعرات کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ  انتہائی درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ تک مکہ مکرمہ میں ہوسکتا ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ ابہا میں ہوگا۔ 

شیئر: