Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے سے منگل تک کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

جمعے کو سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ ابہا میں ہوگا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ جمعہ 23 اپریل کو سعودی عرب کے بیشترعلاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات پر پہلے تیز ہوائیں چلیں گی اور پھر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
عاجل اور اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ  مدینہ منورہ، تبوک، الجوف اور حدود شمالیہ ریجنن غیر مستحکم موسم کی زد میں رہیں گے۔
قومی مرکز نے بتایا کہ سعودی عرب میں جمعے کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ ابہا میں ہوگا۔
موسمیات کے قومی مرکز نے ایک اور بیان میں کہا کہ جمعہ سے منگل تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ عسیر، باحہ، جازان، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں میں بارش سیلاب کی شکل اختیار کرلے گی۔ ان علاقوں کی ساحلی کمشنریوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ جمعے سے اتوار تک حدودشمالیہ، الجوف اور تبوک ریجنوں میں ہلکی بارش، درمیانے درجے کی بارش میں تبدیل ہوگی جبکہ سنیچر سے منگل تک حائل اور قصیم میں درمیانے درجے کی بارش تیز شکل اختیار کرلے گی۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ریاض کے شمالی اور مغربی علاقوں اور کمشنریوں نیز مشرقی ریجن کے شمالی علاقہ جات میں اوسط درجے کی بارش ہوگی جس کا سلسلہ پیر اور منگل کو ریاض اور مشرقی ریجن کے جنوبی اور مشرقی علاقوں تک پھیل جائے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: