Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور انڈیا سے کینیڈا کے لیے پروازوں پر 30 دن تک پابندی

کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کہا کہ ’یہ عارضی اقدامات ہیں جس پر آگے چل کر دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
کینیڈا نے انڈیا اور پاکستان سے پروازوں پر 30 دن کے لیے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کینیڈا کے وزیر ٹرانسپورٹ عمر الغبرا نے کہا ہے کہ ’کینیڈا میں انڈیا اور پاکستان سے انے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد میں انڈیا اور پاکستان سے کینیڈا آنے والی تمام کمرشل اور نجی پروازیں 30 دن تک معطل کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ عارضی اقدامات ہیں جس پر آگے چل کر دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے۔‘
الغبرا نے مزید بتایا کہ ’یہ پابندی کارگو پروازوں پر عائد نہیں ہوگی جن کے ذریعے ویکسین کی کھیپ، حفاظتی آلات اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل کی جاتی ہے۔‘
وزیر صحت پیٹی ہاجڈو کا کہنا ہے کہ ’مجموعی طور پر کینیڈا آنے والے 1.8 فیصد مسافروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’ان میں سے زیادہ تر مثبت کیسز انڈیا سے کینیڈا آنے والی پروازوں کے مسافروں کے تھے، اسی طرح پاکستان سے آنے والے مسافروں میں بھی یہ شرح زیادہ تھی۔‘
وزیر صحت نے کہا کہ ’یہ ایک بڑی تعداد ہے اور انڈیا میں اس وبا کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے اس ملک سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگانا مناسب ہے۔‘
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: