Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: غیرمعیاری گوشت کا ذخیرہ کرنےوالوں کے خلاف کارروائی

طائف میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے شہر کے شمالی علاقے کے ایک مکان میں چھاپہ مار کروہاں سے بڑی مقدار میں غیرمعیاری گوشت ضبط کرلیا۔
مکان میں رہنے والے غیر قانونی تارکین نامعلوم مقام سے لائے جانے والے گوشت کو مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے۔ ویب نیوز سبق نے ریجنل بلدیہ کی تفتیشی ٹیم کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ شہر کے شمالی علاقے میں ایک کچے مکان میں مقیم غیر ملکیوں نے گوشت اسٹوریج قائم کیا ہوا تھا۔
مکان سے ڈیپ فریزر اور گوشت کو کاٹنے والی آری بھی برآمد ہوئی۔

فریزرمیں موجود گوشت انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا(فوٹو،ٹوئٹر)

مکان میں لایا جانے والے گوشت کے بارے میں کسی قسم کی وضاحت نہیں تھی نہ تھی۔ گوشت کا طبی معائنہ کیا گیا تھا اور نہ ہی یہ معلوم ہوتا تھا کہ گوشت بیرون ملک سے امپورٹ کیا گیا ہے یا مقامی طورپر جانور کوذبح کیا گیا۔
بلدیہ کی تفتیشی ٹیم نے مکان میں ذخیرہ کیے جانے والے گوشت کو ضبط کر کے تلف کردیا۔ گوشت خراب ہونے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں تھا۔
ذمہ دار کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیم نے جب مکان میں موجود فریزرکھولا تو اس سے شدید بوآرہی تھی جس سے یہ بات واضح تھی کہ فریزر میں رکھا گیا گوشت خراب ہو چکا ہے۔
مکان میں صفائی کا انتظام نہ ہونے کے برابر تھا جس کی وجہ سے حشرات الارض کی وہاں بہتات تھی۔ مکان میں رہنےوالے غیر ملکیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیاہے۔
 
 

شیئر: