Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں سات ٹن سے زائد خراب انڈے تلف

تاجر کے خلاف غیر معیاری اشیا فروخت کرنے کا چالان کیا گیا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں بلدیہ کی ٹیموں نے سبزی منڈی سے سات ٹن سے زائد خراب انڈے ضبط کرکے انہیں تلف کیا ہے۔ خراب انڈے مارکیٹ میں فروخت کےلیے لائے گئے تھے۔ 
ویب نیوز سبق نے ریجن بلدیہ کے ترجمان محمد الصفیان کے حوالے سے بتایا کہ بلدیہ کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹرز نے سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے وہاں فروخت کے لیے لائے جانے والے انڈوں کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ وہ خراب ہیں۔ 
اشیائے خورونوش کے شعبہ کے ذمہ داروں نے فوری طور پر تمام انڈوں کی کھیپ ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے بلدیہ کی مخصوص ٹیموں کو طلب کرلیا۔ 

بلدیہ کی ٹیمیں مسلسل مارکیٹوں کے دورے کرتی رہتی ہیں(فوٹو سبق)

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ضبط کیے جانے والے انڈوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار کے قریب تھی جن کی مجموعی وزن 7 ٹن سے زائد تھا۔ 
بلدیہ کی ٹیموں کی نگرانی میں تمام خراب انڈے تلف کرکے تاجر کے خلاف غیر معیاری اشیا فروخت کرنے کا چالان کیا ہے۔
ریجنل ترجمان الصفیان نے تفتیشی دوروں کے حوالے سے مزید کہا کہ بلدیہ کی ٹیمیں مسلسل مارکیٹوں کے دورے کرتی رہتی ہیں تاکہ غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ 

شیئر: