Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلدیہ عیسر کا آپریشن، 10 روز میں 277 دکانیں سیل

بلدیہ کی ٹیموں نے آٹھ ہزار کے قریب تفتیشی دورے کیے(فوٹو، ٹوئٹر)
بلدیہ عسیر کی جانب سے رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک ریجن میں 7 ہزار 399 تفتیشی دورے کیے گئے۔ بلدیہ کی ٹیموں نے مختلف نوعیت کی خلاف ورزیوں پر 277 دکانیں سیل کردیں۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق عسیر ریجن کے میئرڈاکٹر ولید الحمیدی کا کہنا تھا کہ شہریوں اور تارکین کے صحت وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بلدیہ کی جانب سے اشیائے خورونوش اور عوامی صحت سے براہ راست منسلک تجارتی سرگرمیوں پر خصوصی نگاہ رکھی جاتی ہے۔
امور صحت کے حوالے سے بلدیاتی اداروں کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جاتی۔ میئر عسیر ریجن نے کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے بتایا کہ وزارت صحت کی جانب سے مقررہ کردہ ضوابط پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے بلدیہ کی ٹیموں کو مکمل اختیارات تفویض کیے گئے ہیں تاکہ کورونا سے بچاو کےلیے مقرر کردہ ایس او پیز پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔
واضح رہے ماہ رمضان المبارکے آغاز سے ہی مملکت کے تمام ریجنز اور علاقوں میں اشیائے خورونوش سمیت دیگر دکانوں و تجارتی اداروں کی نگرانی کا عمل سخت کردیا جاتا ہے۔
اس حوالے سے بلدیہ کا کہنا تھا کہ کورونا ایس اوپیز یا کسی اور نوعیت کی خلاف ورزی ریکارڈ کیے جانے پر بلدیہ کے ٹول فری نمبر 940 پر مطلع کیاجائے۔

شیئر: