Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وسطی غزہ میں سعودی عرب کی جانب سے امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری

مملکت نے گزشتہ دنوں فلسطینی عوام کےلیے نیا امدادی قافلہ غزہ بھیجا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے فلسطینی عوام کی مدد کےلیے مہم کے ایک حصے کے طور پر وسطی غزہ کی پٹی میں فوڈ باسکٹس اور بچوں کے دودھ کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
 سعودی عرب نے گزشتہ دنوں فلسطینی عوام کےلیے نیا امدادی قافلہ غزہ بھیجا ہے۔
سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، نے کیمپوں میں امداد کی تقسیم کی نگرانی اور اس کا انتظام کیا۔
یہ امداد خاص طور پر بچوں کےلیے فارمولا دودھ کی فراہمی، غذائی قلت اور قحط کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان فوری ضروریات کو پورا کرتی ہے جس کا مقصد انتہائی کمزور طبقات کو خوراک کی شدید کمی کے اثرات سے بچانا ہے۔
یہ امداد غزہ میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے شروع کی جانے والی مہم کا حصہ ہے۔ فلسطینیوں کے مصائب کو دور کرنے کے حوالے سے مملکت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔


یہ امداد فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی مہم کا حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے سعودی امدادی ایجنسی کنگ سلمان ہیومنٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر دنیا بھر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، غریب اور ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کر رہی ہے۔
مملکت نے اب تک 173 ممالک میں7 ہزار 983 پروجیکٹ مکمل کیے،141 ارب ڈالر سے زیادہ کی انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کی ہے۔ 
غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کےلیے سعودی امدادی ایجنسی نے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔ ان کے ذریعے 7 ہزار 180 ٹن سے زیادہ امداد کے علاوہ 20 ایمبولینسں فراہم کیں۔

 

شیئر: