Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کو روشن رکھنے کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار لائٹس

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حرم مکی کو روشن رکھنے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
مسجد الحرام میں ایک لاکھ 20 ہزار لائٹس مسجد کے صحنوں، چھت اور میناروں کو روشن کیے ہوئے ہیں۔ دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ روشنی کے قمقموں کا منفرد ہار مسجد الحرام کے لیے تیار کیا گیا ہوگا۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ کے ماتحت مینٹیننس اینڈ آپریشنل سیکشن کے معاون ڈائریکٹر انجینیئرعامر اللقمانی نے بتایا کہ مسجد الحرام کے ایک، ایک حصے کو روشن کرنے اور رکھنے کے لیے قمقموں کا منفرد نظام تیار کیا گیا ہے۔

فانوس مسجد الحرام کی دوسری سعودی توسیع والی عمارت میں لگائے گئے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

جدید بین الاقوامی ٹیکنالوجی کی مدد سے حرم مکی کو روشن کرنے اور رکھنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مسجد الحرام میں مختلف شکل اور سائز کے 304 فانوس لگائے گئے ہیں۔ ایک ہزار سے زیادہ لائٹس، ستونوں اور مسجد الحرام کی خارجی دیواروں پر نصب ہیں۔ 
انجینیئرعامر اللقمانی نے بتایا کہ بعض لائٹس ایسی ہیں جن پر اللہ تعالی کا مبارک نام لکھا ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لائٹس سے مسجد الحرام کے صحنوں، میناروں، راہداریوں اور چھت کو روشن کیا گیا ہے۔ ان میں سے ہر ایک لائٹ دو ہزار واٹ کی ہے۔ ان کی مدہم روشنی  جمالیاتی  پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے۔ شاندار فانوس مسجد الحرام کی دوسری سعودی توسیع والی عمارت میں لگائے گئے ہیں۔

شیئر: