Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو متعدی امراض سے بچانے کے لیے ایس ایف ڈی اے کی گائیڈ بک جاری

گائیڈ بک ایس ایف ڈی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی ہے- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے ) نے بچوں کو متعدی امراض سے بچانے کے لیے ویکسینوں کی اہمیت، ضرورت اور تاثیر کے  بارے میں والدین کے لیے گائیڈ بک جاری کردی- متعدی امراض، بچوں کی صحت و سلامتی کے لیے خطرہ ہوتے ہیں-
اخبار 24 کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے گائیڈ بک میں متعدی امراض کا تعارف  کرایا ہے- بتایا گیا ہے کہ متعدی بیماریاں کیا کیا ہوتی ہیں اور بچوں کو ان سے کس قسم کی تکلیفیں لاحق ہوتی ہیں- یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خناق متعددی امراض میں سب سے خطرناک ہوتا ہے-
ایس ایف ڈی اے نے متعدی امراض سے متعلق اہم معلومات پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ یہ بیماریاں ایک سے دوسرے میں کس طرح منتقل ہوتی ہیں- ان کی علامتیں کیا ہیں- بچوں کو متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے  ویکسین دی جاتی ہے تو ان پر اس کے کیا اثرات پڑتے ہیں-
ایس ایف ڈی اے نے والدین کو توجہ دلائی کہ اگر ویکسین لینے پر بچے مخصوص مشکلات سے دوچار ہوں تو ایسی صورت میں وہ کیا کریں- گائیڈ بک ایس ایف ڈی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی جاری کردی گئی ہے- جہاں سے تفصیلی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: