Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان كے فلاحی ادارے کا بلوچستان میں امدادی سامان تقسیم 

پاکستان میں شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے كی طرف سے 20700 فوڈ پیكیج تقسیم  کیے  گئے جس سے ماہ رمضان میں صوبہ بلوچستان كے تقریباً 1 لاكھ 24 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔
فلاحی امدادی ادارے کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق اس فوڈ پیكج میں تمام تر ضروری اشیائے خردونوش شامل تھیں۔ ایك فوڈ پیك 41 كلوگرام پر مشتمل تھا۔ جس میں 20 كلو فائن آٹا ،پانچ كلو چاول، پانچ لیٹر كوكنگ آئل، دو كلو بیسن،دو كلو كھجور، پانچ كلو چینی اور ایک كلو چائے اور شربت شامل تھا۔

امدادی سامان کا مجموعی وزن 850 ٹن بنتا تھا اور مالیت دس لاکھ ڈالر (تقریباً 15 كروڑ 60 لاكھ روپے) تھی۔ 
یہ امدادی سامان این ڈی ایم اے اور مقامی حكومت كے تعاون سے صوبہ بلوچستان كے 10 اضلاع  دكی، چاغی ،واشك، پنجگور، پشین، خاران، صحبت پور، سبی ، لورائی ، قلات میں شفاف طریقے سے تقسیم كیا گیا۔

شیئر: