Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن شاپنگ، عید پر کپڑوں کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں

ای کامرس نے قیمتوں کی شفافیت میں بھی اضافہ کیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں صارفین اس عید پر کپڑوں کی دکانوں پر کم قیمت دیکھ سکتے ہیں کیونکہ ریٹیلرز آن لائن شاپنگ اور کورونا کی عالمی وبا کے دوران جمع ہونے والے سٹاک کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
الوطن اخبار کے مطابق ماہر اقتصادیات سعودی المطائر نے کہا کہ پچھلے سال ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے  قیمتیں زیادہ ہوگئیں لیکن بریکس اور مارٹر ریٹیلز اور آن لائن سٹوروں کے مابین کاروباری مسابقت اسے کم کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی عالمی وبا کے دوران ای کامرس کے عروج نے قیمتوں کو مناسب سطح پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ماہر اقتصادیات سعودی المطائر نے کہا کہ اس عید پر کپڑوں کے ریٹیلز کو معمول سے کم خریداروں کا اضافی چیلنج درپیش ہے یعنی کپڑے کی معمول کی بڑھتی ہوئی طلب نہیں ہوگی۔
ماہر معاشیات محمد العمران کے مطابق کورونا کی عالمی وبا کے دوران خرچ کرنے کے محدود مواقع کی وجہ سے  گھروں میں بچت کا لیول بڑھ گیا جو صارفین کے اخراجات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

شیئر: