Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ میں منشیات فروش غیر ملکی و شہری گرفتار

’مذکورہ افراد کے قبضے سے ایک کلو کرسٹل ضبط ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی سیکیورٹی اداروں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دو الگ کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ نشہ آور مواد ضبط کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں روڈ سیکیورٹی فورس کی سپیشل ٹیم نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 7905 نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان ایتھوپین تارکین تھے جن میں سے ایک کے پاس اقامہ تھا جبکہ دوسرا درانداز تھا‘۔
’مذکورہ افراد زیر تفتیش ہیں جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
دوسری طرف مدینہ منورہ میں محکمہ انسداد منشیات نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے نشہ آور مادہ کرسٹل ضبط ہوا ہے۔
محکمہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں دو پاکستانی تارکین وطن اور ایک سعودی شہری ہے‘۔
’مذکورہ افراد کے قبضے سے ایک کلو کرسٹل ضبط ہوا ہے اور یہ لوگ شہر میں منشیات فروخت کر رہے تھے‘۔
’تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: