Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹار فٹبالر سالم الدوسری کو سال کے بہترین سعودی کھلاڑی کا اعزاز

’یہ اعزاز جمعہ کی شام کنگڈم ایرينا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ سے قبل دیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سٹار فٹبالر اور الہلال فٹبال ٹیم کے کپتان سالم الدوسری کو سال کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الہلال کے سابق کھلاڑی اور فنی مبصر نواف التمياط نے سٹار فٹبالر سالم الدوسری کو سعودی پروفیشنل لیگ ’روشن‘ کے گزشتہ سیزن 2024 کا بہترین سعودی کھلاڑی ایوارڈ پیش کیا ہے۔
یہ اعزاز ریاض اور ہلال کے درمیان جمعہ کی شام کنگڈم ایرينا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ سے قبل دیا گیا ہے۔
 یہ مقابلہ روشن پروفیشنل لیگ کے پہلے راؤنڈ کے افتتاحی میچ کے طور پر منعقد ہوا جو ہلال کی دو کے مقابلے میں صفر گول کی فتح پر اختتام پذیر ہوا۔

شیئر: