Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا اسلام آباد میں مسجد سلمان بن عبدالعزیز کا تحفہ

مسجد سلمان بن عبدالعزیز کا مجوزہ ماڈل
سعودی عرب فیصل مسجد اسلام آباد کی طرح بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں 80 کنال پر محیط مسجد سلمان بن عبدالعزیز تعمیر کرے گا۔
سنیچر کو اس حوالے سے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ’سعودی عرب نے فیصل مسجد کی طرح بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اندر 12 ہزار نمازیوں کی گنجائش پر مبنی 80 کنال پر مسجد تعمیر کرے گا۔ مسجد میں دس ہزار مرد جبکہ دو ہزار خواتین کے لیے نماز پڑھنے کی گنجائش ہوگی۔‘
انھوں نے بتایا کہ ’اس مسجد میں جدید اسلامک ریسرچر مراکز بنیں گے جن میں جدید علوم پر ریسرچ ہوگی اور اس سے طلبا مستفید ہوں گے۔ اس سے پاک سعودی تعلقات میں بہتر پیش رفت ہوگی۔‘
طاہر اشرفی نے کہا کہ ’وزیراعظم کے دورے سے قبل اسلامی یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اور مسلمانان پاکستان کے لیے تحفہ ہے۔ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے پہلے اس تحفے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس تحفے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘
اس بارے میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ایک ویڈیو رپورٹ ٹویٹ کی۔
اس رپورٹ میں اسلامی یونیورسٹی میں بنائی جانے والی مسجد کا نقشہ اور دیگر معلومات بتائی گئی ہیں۔
سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ ’اسلام آباد میں جدید طرز تعمیر کی شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود مسجد، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں خادم حرمين شريفين سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے تحفہ ہے۔‘

شیئر: