Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امریکہ کے سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ

سٹراٹیجک تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر سے اتوار کو دفتر خارجہ میں امریکی وزارت خارجہ کے مشیر ڈیرک چولن اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی ہے۔ 
 وفد میں قائم مقام معاون وزیر خارجہ برائے مشرق قریب، قائم مقام معاون وزیر دفاع برائے عالمی سلامتی امور اور ریاض میں امریکی ناظم الامور شامل تھے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق اس موقع پر علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ مسائل  کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاقائی و بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے تعاون کے طور طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ 
دونوں دوست ملکوں کے سٹراٹیجک تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طور طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 
اس موقع پر امریکہ میں موجود امریکی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، سیکریٹری خارجہ  برائے سیاسی و اقتصادی امور عید الثقفی اور یمن میں متعین سعودی سفیر محمد بن سعید آل جابر بھی موجود تھے۔ 

شیئر: