Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں فیشن سیکٹر کو جدید بنانے کی حکمت عملی

اپنی سرگرمیوں اور پروگراموں کا بھی تعارف پیش کیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں فیشن کمیشن نے  پیر کو اپنی سرکاری ویب سائٹ جاری کی ہے۔ کمیشن کے کارکنان، ڈیزائنر، سرمایہ کار اور ملبوسات کی صنعت کے مختلف شعبوں کے ماہرین عام وزیٹرز اور اندرون بیرون مملکت سے رجوع کرنے والے ویب سائٹ کی مدد سے اپنے کام انجام دے سکتے ہیں۔
اخبار 24  کے مطابق فیشن کمیشن نے ویب سائٹ پر سعودی عرب میں جدید فیشن کی حکمت عملی اور فیشن کی صنعت کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بلند کرنے کے لیے اپنا وژن پیش کیا ہے۔
فیشن سیکٹر اور اس کے  کارکنان کے لیے پیغام بھی جاری کیا ہے۔ اس حوالے سے اپنی سرگرمیوں اور پروگراموں کا بھی تعارف پیش کیا ہے۔
فیشن کمیشن فروری 2020 میں قائم کیا گیا  تھا۔ اس کا کام مملکت میں ملبوسات کی صنعت کو فروغ دینا، ملبوسات کے شعبے کو منظم کرنا اور اس کی قانون سازی میں حصہ لینا ہے۔
فیشن کمیشن کی ویب سائٹ کا ایڈریس https://fashion.moc.gov.sa/ ہے۔ 
علاوہ ازیں فیشن کمیشن نے سعودی عرب میں فیشن سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی حکمت عملی تیارکی ہے جو ثقافت کی قومی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق فیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین بورک چکمک نے کہا کہ حکمت عملی کے تحت سعودی فیشن کی قومی شناخت کو متعارف اور اجاگر کرنے والے منصوبے اور پروگرام نافذ کیے جائیں گے۔
فیشن ڈیزائنرز، سرمایہ کاروں اور اس صنعت کے تمام شعبوں میں اچھوتے انداز سے کام کرنے والوں کو فائدہ ہوگا۔ حکمت عملی سعودی ملبوسات کی صنعت کا بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
فیشن کمیشن کی حکمت عملی چار رہنما اصولوں پر مشتمل ہے۔  سیکٹر کے اہداف کا تعین- محدود المیعاد ضرورتوں ، وسط مدتی اہداف اور طویل المیعاد اہداف کے درمیان توازن کا اہتمام شامل ہے۔

 

 

 

شیئر: