Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سینکڑوں قیدی رہا ہو کر پاکستان جائیں گے‘

قیدیوں کی رہائی کے کام کو تیز تر کردیا جائے گا۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) بلال اکبر نے کہا ہے  کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے موقع پر تین شعبوں میڈیا ، کمیونٹی اور اکنامک کوآپریشن میں مفاہمت کی مختلف یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہونا ہیں۔
’وزیراعظم کے دورے میں اس کا اعلان کیا جائے گا۔ ابھی معاہدوں کے حوالوں سے کام جاری ہے‘۔
اردو نیوز کو خصوصی انٹرویو میں قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے سوال پر بلال اکبر نے کہا کہ’ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے دوران جو میٹنگز ہونے والی ہیں اس کے بعد سعودی تعاون کے ساتھ  قیدیوں کی رہائی کے کام کو تیز تر کردیا جائے گا۔ سینکڑوں قیدی رہا ہو کر پاکستان جائیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ  مستقبل کے حوالے سے بھی کام کر رہے۔ موجود سسٹم کو تبدیل کیا جائے گا اور اس میں ٹیکنالوجی  شامل کریں گے۔
پاکستان کے سفیر بلال اکبر کے مطابق سفارتخانے میں ایک ہیلپ لائن بھی بنا رہے ہیں جو چوبیس گھنٹے کام کرے گی جس میں کمیونٹی اپروچ کر سکتی ہے۔ اپنے مسائل بیان کر سکتی ہے۔ کمیونٹی انگیجمنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا تاکہ ان کے مسائل سن کر بھر پور مدد کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہماری کمیونٹی کو بھی اس چیز کا خیال رکھنا ہے کہ وہ سعودی عرب میں ہیں جو ہمار دیرینہ دوست ہے۔ کمیونٹی کا ہر ممبر پاکستان کا نمائندہ ہے۔ سعودی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی بھر پور طریقے سے کرنی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ ہماری خواہش ہے کہ کمیونٹی اچھی طرح محنت اور سعودی قوانین کی پاسداری کرے۔ سفارتخانہ کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں بھر پور تعاون کرے گا‘۔

شیئر: