Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں رمضان راشن پیک کی تقسیم

تقسم کے دوران کورونا ایس او پیز پربھی سختی سے عمل کیاگیا(فوٹو، ایس پی اے)
وزارت اسلامی امور کی جانب پاکستان میں ضرورت مندوں میں رمضان راشن پیک کے حوالے سے غذائی اشیا کی تقسیم کا کام جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر اسلامی امور و دعوۃ و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیزآل الشیخ کی  زیرنگرانی رمضان غذائی اشیا کی تقسیم کا کام پاکستان میں موجود سعودی سفارت خانے میں قائم شعبہ دینی امورکے تعاون سے انجام دیا جارہا ہے۔

سندھ میں 4500 افراد راشن پیکٹس سے مستفیض ہونگے(فوٹو، ایس پی اے)

رمضان راشن پیکٹس کی تقسیم صوبہ سندھ اور گلگت و بلتستان میں کی جارہی ہے۔ اب تک صوبہ سندھ میں 450 راشن  پیکٹس تقسیم کیے گئے جن سے 4500 افراد مستفیض ہونگے۔
تقسیم کیے جانے والے راشن پیکٹس کراچی، حیدرآباد، ٹینڈوالہ یار، نصیر آباد میں رہنے والے ضرورت مند خاندانوں کو دیئے گئے جبکہ گلگت و بلتستان میں وزارت اسلامی امور کے اہلکاروں نے 350 راشن پیکٹس تقسیم کیے جن سے 3 ہزار500 افراد مستفیض ہوں گے۔
وزارت اسلامی امورکی جانب سے راشن پیکٹس کی تقسیم کے لیے مامور اہلکاروں کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا ایس اوپیز کا ہر طرح سے خیال رکھتے ہوئے ازدحام کی صورتحال پیدانہ ہونے دیں۔

شیئر: