Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین اور سعودیوں نے مارچ میں ریکارڈ رقم باہر بھیجی

اعدادوشمار گزشتہ 8 ماہ کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔(فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب میں مارچ 2021 کے دوران تارکین وطن نے مارچ 2020 کے مقابلے میں پندرہ فیصد رقم زیادہ بھیجی ہے۔ 14.05 ارب ریال کی ترسیل زر ہوئی۔ 
اخبار 24  نے سعودی سینٹرل بینک (ساما)  کے حوالے سے بتایا کہ تارکین نے فروری 2021 کے مقابلے میں مارچ 2021 کے دوران 24 فیصد زیادہ رقم بھیجی۔ 2.75 ارب ریال زیادہ بھیجے گئے۔ 
ساما کا کہنا ہے کہ مارچ میں تارکین کی ترسیل زر کے اعدادوشمار گزشتہ 8 ماہ کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔ جولائی 2020 سے لے کر مارچ تک سب سے زیادہ رقم بھیجی گئی۔ جولائی 2020 میں 15.21 ارب ریال بھیجے گئے تھے۔ 
ساما کا کہنا ہے کہ  سعودی شہریوں نے بھی مارچ  2021 کے دوران ترسیل زر میں اضافہ کیا۔ مارچ 2020 کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ باہر بھیجے۔ 6.52 ارب ریال باہر بھجوائے۔ 
یہ رقم 3 برس کے دوران بھیجی جانے والی سب سے بڑی تھی۔ سعودیوں نے نومبر 2017 میں 7.95 ارب ریال بھیجے تھے۔ اس کے بعد سے لے کر مارچ 2021 تک سب سے زیادہ رقم باہر بھیجی گئی۔

شیئر: