Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2020: سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان 20 ارب ڈالر سے زائد کی تجارت

درآمدات کے لیے امریکہ سعودی عرب کا دوسرا بڑا ذریعہ جبکہ سعودی عرب امریکہ کے لیے 24 ویں بڑی برآمدی مارکیٹ رہا (فوٹو: اے ایف پی)
2020 کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان 20 ارب دو کروڑ ڈالر کی تجارت ہوئی۔ عرب نیوز کے مطابق یہ بات سعودی امریکین بزنس کونسل کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے جو سامان سعودی عرب کو برآمد کیا اس کی مالیت 42 ارب سعودی ریال ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے جو سامان درآمد کیا اس کے لیے امریکہ اس کا دوسرا بڑا ذریعہ رہا جبکہ سعودی عرب امریکہ کے لیے 24 ویں بڑی برآمدی مارکیٹ رہا۔
2020 کے دوران امریکہ کو سعودی عرب کی کُل برآمدات 33 ارب سات کروڑ ریال تک پہنچیں۔
کورونا وبا کے باوجود امریکہ کو سعودی عرب کی جانب تیل کے علاوہ برآمدات میں تین اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ایلومینیئم پر مشتمل برآمدات سرفہرست رہیں جن کا حجم ایک ارب ریال تک رہا۔
الوطن اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ بھجوائے جانے والے سعودی سامان کی مالیت 33 ارب سات کروڑ رہی جس میں 84 فیصد حصہ خام تیل کا ہے۔
امریکی فہرست میں جہاز اور ان کے پرزہ جات کی برآمدات سات ارب دو کروڑ ریال کے ساتھ سر فہرست رہیں جو سعودی عرب بھیجے جانے والے مال تجارت کے 17 فیصد کو ظاہر کرتی ہیں۔

شیئر: